کھیلوں کی خبریں
عثمان خواجہ کی انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں شرکت مشکوک ہوگئی
آسٹریلوی کرکٹرز عثمان خواجہ اور مارکس سٹوئنس کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف شیڈول ورلڈ کپ سیمی فائنل میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی۔
دونوں کھلاڑیوں کے کور اپ کے طور پر مچل مارش اور میتھیو ویڈ کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا، دونوں کھلاڑی جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں انجریز کا شکار ہوئے تھے۔ آسٹریلوی ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عثمان خواجہ ہیمسٹرنگ جبکہ سٹوئنس نے فیلڈنگ کے دوران دائیں جانب درد کی شکایت کی تھی۔
دونوں کھلاڑیوں کے کور اپ کے طور پر مچل مارش اور میتھیو ویڈ کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔