X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سیمی فائنل سے ایک دن قبل ویرات کوہلی کوکونسی بات یاد آگئی ؟

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں بھارت اور کین ولیم سن نیوزی لینڈ کے کپتان تھے،اچھا لگ رہا ہے کہ ہم دونوں انڈر 19 ورلڈ کپ کے بعد اب سینئر ورلڈ کپ میں بھی کپتان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے آخری 3 میچوں میں کسی ٹیم کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں،شکست کھانے والی ٹیم کو واپسی کی فلائٹ ملے گی۔ان کا کہنا ہے کہ جوٹیم بہادری سے فیصلے کرے گی، کامیابی اسی کا مقدر بنے گی، ناک آوٹ مرحلہ شروع ہوگیا ہے اور اب ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ہر میچ کا دباو ہوتا ہے۔بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی حریف اور میچ کو آسان نہیں سمجھتے، ورلڈ کپ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے سلسلے میں پہلا سیمی فائنل منگل کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اولڈٹریفورڈ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.