X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی ہیڈ کوچ کو لے ڈوبی

بنگلہ دیش کی ٹیم کو بھی ورلڈ کپ میں بڑی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا اور وہ 9 میں سے صرف تین ہی میچز میں کامیابی حاصل کر سکے جس پر کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈ کوچ ” اسٹیو رہوڈز کو عہدے سے فارغ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے چیئر مین ناظم الدین چوہدری کا کہناہے کہ بورڈ نے کرکٹ کی بہتری کیلئے باہمی رضامندی سے ہیڈ کوچ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

ٹیم کے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیاہے۔ انہوں نے مزید تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ ٹیم کو رواں ماہ سری لنکا کے دورے پر جاناہے اس لیے ابھی صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے لیکن بعدازاں مزید تبدیلیاں بھی متوقع ہو سکتی ہیں ۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کو چ کا معاہدہ اگلے سال ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا تھا اور ابھی انہیں عہدہ سنبھالے ہوئے ایک سال ہی گزرا تھا ۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.