X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سرفراز نے جمائی کیوں لی تھی؟ بابراعظم نے وجہ بتا دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم نے کہا ہے کہ بھارت سے شکست کے بعد کھلاڑی کچھ بھی کر لیں، اسے ہمیشہ منفی پہلو سے ہی دیکھا جاتا ہے، سرفراز احمد نے اگر جمائی لے لی تو کوئی گنا نہیں کیا، ہمیں بھی آ جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ اگر آپ بھارت کیخلاف میچ ہار جائیں تو اس کے بعد کچھ بھی کر لیں، اسے منفی پہلو سے ہی دیکھا جاتا ہے، یہاں کیوں گئے، وہ کیوں کھایا، یہ ایک فطری چیز ہے کہ بھارت سے ہار جائیں تو سب پیچھے پڑ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سرفراز احمد نے جمائی لے ہی لی تھی تو میڈیا نے اسے اٹھانا شروع کر دیا حالانکہ یہ ایک فطری چیز ہے جو آ جاتی ہے حالانکہ ہمیں بیٹنگ کے دوران بھی کبھی کبھار آ جاتی ہے، یہ کوئی بری بات نہیں ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.