کھیلوں کی خبریں

ورلڈ کپ: اگر آج بھی بارش برسی تو صورتحال نہایت گھمبیر

ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ پہلے دن بارش کی وجہ سے روک دیا گیا تھا جسے آج مکمل کیا جائے گا۔

بارش سے قبل نیوزی لینڈ نے 47ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنالیے تھے جبکہ راس ٹیلر اور ٹم لیتھم کریز پر موجود تھے، آج یہ میچ 47ویں اوور سے ہی شروع ہوگا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم 23 گیندوں کیلئے بیٹنگ کرنے آئے گی اور اس کے بعد بھارتی ٹیم ہدف کا تعاقب کرے گی۔

مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا، نیوزی لینڈ کی جانب سے ابتدا میں انتہائی سست بلے بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور میچ میں مجموعی طور پر بھارتی بولرز چھائے رہے۔

کیویز کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے 67 رنز بنائے جبکہ اسی سکور پر راس ٹیلر کریز پر موجود ہیں،ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بلے بازی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا، بھارت کی جانب سے نپی تلی گیند بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ جسپریت بمرہ، بھونیشور کمار، ہاردک پانڈیا، رویندر جدیجہ اور یزوندرا چہال نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اگر آج بھی بارش نے رنگ میں بھنگ ڈالا تو گروپ سٹیج میں بہتر پوزیشن کے باعث بھارت کو فائنل تک رسائی مل جائے گی۔

Related Articles

Back to top button