آئی سی سی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان شروع ہے اور بھارتی کھلاڑی ایک کے بعد ایک پویلین لوٹ ریے ہیں۔
کیویز کے باؤلرز کے سامنے بھاتی کھلاڑی گھبراہٹ کا شکار ہیں۔ ابھی تک بھارتی 19 اوورز میں 64 رنز بنا پائے ہیں۔
9 جولائی کو اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہونے والے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 47 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنا لئے تھے اس موقع پر بارش شروع ہونے کی وجہ سے میچ کو روک دیا گیا جسے آج مکمل کیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر اور ٹام لاتھم 23 گیندوں کیلئے بیٹنگ کرنے آئیں گے جس کے بعد 50 اوورز مکمل ہو جائیں گے اور پھر بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے ہدف کا تعاقب کرے گی۔