X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بھارت کی شکست: علی گیلانی نے کیا کہہ دیا کہ بھارتیوں کو مرچیں لگ گئی

ورلڈ کپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر مقبوضہ کشمیر میں جشن کا سماں ہے۔

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھارت کی شکست پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

 

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سید علی گیلانی نے کہا  جو دوسروں کے لئے گڑھا کھودتا ہے خود بھی ایک دن اس میں گرتا ہے۔

 خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں انڈیا اور برطانیہ کے مابین ہونے والے میچ کو مشکوک سمجھا جارہا ہے کیونکہ یہ میچ بھارت نے جان بوجھ کر ہارا تھا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت یہ میچ اس لیے ہارا تھا تاکہ پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے کیونکہ اگر انگلینڈ کو شکست ہوجاتی تو آج بھارت کا سیمی فائنل میچ نیوزی لینڈ کے بجائے پاکستان کے ساتھ ہوتا لیکن انہوں نے خود ہی اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارلی۔

بزرگ حریت رہنما نے مقبوضہ کشمیر کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں غیور کشمیریوں کو قابض بھارت کی شکست پر جشن مناتے اور آتش بازی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

https://twitter.com/sageelani/status/1148984364342108160?ref_src=twsrc%5Etfw

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.