X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بھارت کی ہار: فواد چوہدری کے ٹویٹ نے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی

ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے روایتی حریف بھارت کو عالمی کپ سے نکال باہر کیا ہے۔

بھارت کے ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے پر پاکستانی شائقین کرکٹ خوشیاں منا رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت کی ہار پر جشن منایا جا رہا ہے۔ ایسے میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سیمی فائنل میں بھارت کے خلاف فتح پر نیوزی لینڈ کو پاکستان کی نئی محبت قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ 2019کے سیمی فائنل میں بھارت کو 18رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفالی کرلیا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ’’ پاکستان کی نئی محبت، نیوزی لینڈ‘‘۔فواد چوہدری کے اس ٹویٹ نے بھارتیوں کو آگ لگا دی ہے اور وہ انہیں کڑوی کسیلی سنانے میں مصروف ہیں ۔ 

 

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1148957314604511234?ref_src=twsrc%5Etfw

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.