تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ سیمی فائنل میں جگہ نہ بنا سکی لیکن پی سی بی کو ورلڈ کپ میں شرکت پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے دوکروڑ چوبیس لاکھ روپے ملیں گے۔ قوانین کے مطابق ورلڈکپ میں شریک تمام دس ٹیموں کو سترلاکھ روپے شرکت کی فیس دی جائے گی۔ ہر فتح حاصل کرنے پرفاتح ٹیم اٹھائیس لاکھ روپے اوربارش کی نذر میچ میں چودہ ہزارروپے انعامی رقم کی حقدار ہوگی۔
ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ چیمپئن ٹیم کو دوکروڑ اسی لاکھ اور رنرزاپ ٹیم کوایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیمیں پچپن ہزار روپے حاصل کریں گی۔
گرین شرٹس ٹیم نے ورلڈکپ میں پانچ میچز جیتے جبکہ سری لنکا سے ان کا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ پانچ فتوحات پرقومی ٹیم ایک کروڑ چالیس لاکھ اور نامکمل میچ کے چودہ لاکھ سمیت ایک کروڑ چون لاکھ روپے کی حقداربن گئی ہے۔ پہلے راؤنڈ میں شرکت کی فیس سترلاکھ روپے سمیت پی سی بی کومجموعی طور پرورلڈکپ میں شرکت سے دو کروڑ چوبیس لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔