X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آسٹریلوی بولر پیٹ نے انگلش کھلاڑی کی جیب ہلکی کروادی

آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں ایمپائر سے الجھنے پر انگلش بلے باز جیسن روئے کو میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش بلے باز جب 85 رنز پر پہنچے تو آسٹریلوی بولر پیٹ کمنز کی گیند پر سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا کی طرف سے آوٹ دیے جانے پر جیسن روئے نے امپا ئر سے تلخ کلامی کی۔

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے انگلش بلے باز پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جیسن روئے نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد اس معاملے میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔

روئے کے غلطی مان لینے کے بعد ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور وہ پابندی سے بچ گئے۔اس کے علاوہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جیسن روئے کے انضباطی ریکارڈ میں دو ڈی میرٹ پوائنٹس کو بھی شامل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جس گیند پر سری لنکن ایمپائر نے جیسن روئے کا آوٹ دیا وہ در اصل بیٹ سے چھوئی ہی نہیں تھی اور وہ گیند لیگ سائڈ سے وائڈ تھی تاہم ایمپائر نے آسٹریلو کھلاڑیوں کی اپیل پر گھبرا کر آوٹ دے دیا ۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.