کھیلوں کی خبریں

محمد عامر نے بیٹسمینوں پر قہر بن کر ٹوٹنے کی حکمت عملی تیار کر لی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ فارم اور فٹنس پر کام کرنے سے ردھم واپس آگیا اب بولنگ میں اضافے کے لیے پر امید ہوں۔

محمد عامر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3،2 سال سے مسلسل کھیل رہا تھا، قدرے تھکاٹ کا بھی شکار رہا، فارم اور فٹنس پر کام کرنے سے ردھم واپس آگیا، ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خوش ہوں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وکٹیں مل رہی ہوں تو سپیڈ میں بہتری لانے کیلیے بھی حوصلہ بڑھتا ہے، ہر فاسٹ بولر کی کوشش ہوتی ہے کہ 90 کی رفتار سے بولنگ کروائے، فٹنس کافی بہتر ہے، پر امید ہوں کہ اپنی سپیڈ میں مزید بہتری لانے میں کامیاب ہوجائوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کفایتی بولنگ کی بڑی اہمیت ہوتی ہے، ڈاٹ بال زیادہ کروانے میں کامیاب ہوں تو وکٹیں بھی ملتی ہیں، اسی حکمت عملی کے تحت بولنگ کرتا ہوں۔

Related Articles

Back to top button