آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش بلے باز جب 85 رنز پر پہنچے تو پیٹ کمنز کی گیند پر سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا کی طرف سےآؤٹ دیے جانے پر جیسن روئے نے امپا ئر سے تلخ کلامی کی۔
آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے انگلش بلے باز پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جیسن روئے نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد اس معاملے میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔
روئے کے غلطی مان لینے کے بعد ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور وہ پابندی سے بچ گئے۔
اس کے علاوہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جیسن روئے کے انضباطی ریکارڈ میں دو ڈی میرٹ پوائںٹس کو بھی شامل کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل ورلڈکپ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے روایتی حریف آسٹریلیا کو دھول چٹاتے ہوئے 27سال بعد ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔