کھیلوں کی خبریں
نیوزی لینڈ سے بھارت ایسا ہارا کہ 2 بھارتی کرکٹ شائقین زندگی کی بازی ہار گئے
نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل دیکھنے کے دوران 2 بھارتی کرکٹ شائقین کی موت واقع ہوگئی۔
بھارتی ریاست بہار میں بدھ کے روز ٹی وی پر میچ دیکھنے کے دوران اشوک پسوان نامی شائق کی حالت خراب ہوئی، اسپتال لے جانے کے دوران ہی وہ ہلاک ہوگئے۔
دوسرا واقعہ کولکتہ میں پیش آیا جب دھونی کے رن آؤٹ ہوتے ہی ایک سائیکل شاپ کے مالک سری کانتا ماٹے نیچے گرے، انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔