کھیلوں کی خبریں

کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، پاکستان نے ورلڈکپ جیت لیا

انٹرپارلیمنٹری کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی پارلیمانی رہنماﺅں نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ورلڈکپ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر پارلیمنٹری کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو نو وکٹوں سے شکست دی اور ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 104رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی پارلیمانی رہنماﺅں نے عمدہ کار کردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف 12ویں اوور میں حاصل کر لیا ۔پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنما علی امین نے 52اور علی زاہد نے 30رنز بنائے۔

Related Articles

Back to top button