X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد افغان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلی

افغانستان نے لیگ سپنر راشد خان کو اپنی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق راشد خان تینوں طرز کی کرکٹ یعنی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں افغانستان کی قیادت کریں گے جب کہ اصغر افغان کو ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل 20 سالہ لیگ اسپنر راشد خان صرف ٹی ٹوئنٹی میچوں میں افغان ٹیم کی قیادت کرتے تھے۔ ورلڈکپ 2019 میں گل بدین نائب کی قیادت میں افغان ٹیم کی کارکردگی نہایت ناقص رہی اسے اپنے 9 کے 9 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے راشد خان نے ورلڈکپ کے 9 میچوں میں مجموعی طور پر 416 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جب کہ صرف انگلینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے 9اوورز میں ریکارڈ 110 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کی تھی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.