X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ورلڈکپ: سری لنکن امپائر کمار کا غلط فیصلہ، کچھ بگاڑ نہ سکا

ورلڈ کپ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے جیسن روئے کے خلاف آؤٹ کا متنازع فیصلہ دیے جانے کے باوجود سری لنکن امپائر کمار دھرماسینا کو ورلڈ کپ فائنل کے لیے بھی امپائرنگ کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں 224رنز کے ہدف کے تعاقب میں جیسن روئے اور بیئراسٹو نے 124رنز کی شاندار اوپننگ شراکت قائم کر کے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔

خصوصاً جیسن روئے نے جارحانہ انداز اپنایا اور 85رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے لیکن سنچری سے چند قدم کے فاصلے پر انہیں سری لنکن امپائر کمار دھرماسینا نے کیچ آؤٹ قرار دے دیا۔

جیسن روئے امپائر کے فیصلے سے ناخوش نظر آئے اور ری پلے سے صاف ظاہر تھا کہ گیند ان کے بلے کو چھوئے بغیر وکٹ کیپر تک گئی ہے لیکن بیئراسٹو اپنی وکٹ بچانے کے لیے پہلے ہی ریویو ضائع کر چکے تھے۔

اس موقع پر روئے نے ریویو تو نہ لیا البتہ انہوں نے اس فیصلے کے خلاف امپائرز سے بحث کی اور اپنی خفگی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھئے: انگلش بیٹسمین جیسن روئے ہوا آوٹ، کر لی لڑائی امپائر کے ساتھ اور ہوا جرمانہ

روئے نے اس مرحلے پر ریویو کا اشارہ کیا اور ریویو ضائع ہونے کے باوجود دھرماسینا نے ریویو کا اشارہ کردیا لیکن آسٹریلیا نے ان کی اس غلطی کی نشاندہی کی اور روئے کو پویلین لوٹنا پڑا۔

اس ردعمل پر جیسن روئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے اور ان پر میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.