X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کیوی کھلاڑی جیمی کا زخموں پر نمک چھڑکنا، بھارتی تلملا اٹھے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو بدترین شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا اور اب فائنل میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ کرے گی۔

بھارت کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر بھارتی مداح خاصے غم و غصے میں مبتلا نظر آئے اور مختلف کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ بھارتی اپنی ٹیم کی کامیابی کیلئے اس قدر پراعتماد تھے کہ فائنل میچ کی فروخت ہونے والی 41 فیصد ٹکٹیں بھی بھارتیوں نے ہی خرید رکھی تھیں۔

اب چونکہ بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے تو امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فائنل میچ کی ٹکٹیں خریدنے والے بھارتیوں کی اکثریت میچ دیکھنے نہیں جائے گی جس پر نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑی جیمی نیشام نے ان بھارتی مداحوں کیلئے ایسا پیغام جاری کر دیا ہے جو ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”کرکٹ کے پیارے بھارتی مداحو! اب اگر آپ فائنل میچ دیکھنے نہیں آنا چاہئے تو برائے مہربانی اپنی ٹیمیں آفیشل پلیٹ فارم کے ذریعے بیچ دیں۔ میں جانتا ہوں کہ زیادہ منافع کمانے کی کوشش کرنا بہت پرکشش ہے لیکن برائے مہربانی کرکٹ کے سچے مداحوں کو بھی میچ دیکھنے کا موقع دیں، صرف امیر لوگوں کو ہی یہ موقع نہیں ملنا چاہئے۔“

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.