X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سیمی فائنل میں دھونی کو 7 ویں نمبر پر بیٹنگ کرنے کس نے بھیجا تھا؟ ناقابل یقین حقیقت جانیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکا فائنل میچ کل نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جو بھارت اور آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی ہیں۔

سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر بھارتی مداح شدید غم و غصے کا شکار ہیں اور بھارتی ٹیم سے متعلق ’اندرونی کہانیاں‘ سامنے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب یہ انکشاف بھی سامنے آ گیا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی کو اس اہم میچ میں ساتویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے کس نے بھیجا، حالانکہ میچ کی صورتحال اور بھارتیوں کے مطابق اگر وہ چوتھے یا پانچویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آتے تو نتائج بھی مختلف ہو سکتے تھے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی کو کپتان ویرات کوہلی یا ہیڈ کوچ روی شاستری نے نہیں بلکہ بیٹنگ کوچ سنجے بنگر نے ساتویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا جنہوں نے 72 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب نہ ہو سکے اور رن آﺅٹ ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن (سی او اے) ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم، کپتان ویرات کوہلی اور کوچ روی شاستری کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور اس دوران ہی بیٹنگ کوچ سے یہ سوال بھی پوچھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اہم ترین میچ میں دھونی کو ساتویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے کیوں بھیجا جبکہ اس سوال کا جواب جاننا بھی دلچسپ ہو گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.