X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کون بنے گا قومی کرکٹ کا نیا کپتان، پی سی بی کپتان ڈھونڈے میں مصروف

قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیا کپتان ڈھونڈنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ ٹی ٹونٹی میں سرفراز کو صرف محدود اوورز کی کپتانی دیئے جانے کا امکان ہے۔

پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 29 جولائی کو طلب کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر، بیٹسمین سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت تک محدود کر کے اگلے برس آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔

 پاکستانی کرکٹ بورڈ کے حکام چار سال بعد بھارت میں ورلڈکپ شیڈول کو سامنے رکھ کر کپتان سمیت تمام ٹیم انتظامیہ کے تقرر کے خواہشمند ہیں۔ نئے ڈھانچہ میں طویل مدت کیلئے کپتان کے اعلان سمیت تمام کوچنگ سٹاف کو بھی ذمہ دااریاں بھی اسی پلاننگ کے ذریعے سونپنے کی تجویز لی ہے۔

قومی ٹیم کے تمام کوچنگ سٹاف کا معاہدہ ورلڈکپ تک کا تھا، اب نئے سرے سے تقرریاں ہوں گی جس کے لیے ہیڈ کوچ، بولنگ کوچ، بیٹنگ کوچ اور دوسرے عہدوں کے لیے اگلے چند روز میں اشتہار جاری کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کے ساتھ مزید کام کرنے کی خواہش کا اظہارکرنے والے مکی آرتھر کو بھی ازسرنو اپلائی کرنا ہوگا۔ پی سی بی کے رولز کے مطابق ایک لاکھ روپے سے زیادہ تنخواہ پانے والوں کے تقرر سے پہلے اشتہار دینا لازمی ہے، جس کے بعد انٹرویو ز کے ذریعے تقرر کیا جاتا ہے۔

 پاکستانی کرکٹ بورڈ حکام نے سیریز ٹو سیریز کپتانی کے بجائے لمبے عرصے کے لیے کپتان کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرفراز احمد کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔ اگلے برس آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک ذمہ داریاں دی جاسکتی ہیں۔ ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کے لیے کسی اور کھلاڑی کا بطور کپتان چار سال تک انتخاب کیے جانے کا امکان ہے اوراس کی تقرری بھی پرفارمنس سے مشروط ہوگی۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.