کھیلوں کی خبریں
ورلڈ کپ: کرکٹ شائقین کیلئے بُری خبر سامنے آگئی
ورلڈ کپ 2019 کا فائنل میچ آج لارڈزسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے جارہاہے تاہم میچ کے آغاز سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل شائقین کرکٹ کیلئے پریشان کن خبر آ گئی ہے کیونکہ لندن میں بارش شروع ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں اس وقت بارش جاری ہے لیکن محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بارش دوگھنٹے میں رک جائے گی جس کے بعد کھیل ممکن ہو سکے گا۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان میچ دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا تاہم اگر بارش نہیں رکتی تو یہ تاخیر کا بھی شکار ہو سکتا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈکے درمیان ہونے والا سیمی فائنل بھی بارش کی زد میں آ گیا تھا تاہم نہ تو میچ منسوخ کیا گیا اور نہ ہی اوورز کم کیے گئے بلکہ آگلے روز میچ کو مکمل کیا گیا جس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور نیوزی لینڈ شاندار کارمیابی کت ساتھ فائنل میں پہنچ گیا۔
اس کے علاوہ ورلڈ کپ کے دیگر کئی اور میچز بھی بارش کی نذر ہوئے جن میں پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی شامل تھا ۔