X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کیوی کپتان کین نے کہہ دی ایسی بات۔۔۔ سب کا دل جیت لیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے فائنل معرکے میں شکست کے باوجود شائقین کے دل جیت لئے ہیں، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے میچ ہارنے کے بعد ایسی بات کہہ دی ہے کہ سب کہنے پر مجبور ہوگئے کہ سپورٹس مین سپرٹ اسے کہتے ہیں۔

ورلڈ کپ 2019 میں انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کھانے والی ٹیم نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے اس میچ میں بہت سارے ایسے موقع تھے جو دونوں جانب جا سکتے تھے، ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں فتح حاصل کرنے پر میں انگلینڈ کو مبارک باد دینا چاہوں گا کیونکہ انھوں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہت اچھا کھیل پیش کیا۔

کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے پورے ٹورنامنٹ میں مشکل پچوں پر بیٹنگ کرنا سب سے بڑا چیلنج تھا، ہم نے اس ٹورنامنٹ میں 300 سے زائد سکور کم ہی دیکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے آخر تک مقابلہ کیا اور یہاں تک کہ فائنل بھی ٹائی ہوا، اس وقت تمام کھلاڑی بہت اداس اور دکھی ہیں، ظاہر ہے یہ ایک دل توڑنے والے لمحات ہیں لیکن مجھے ان سب پر فخر ہے کیونکہ انھوں نے اتنے بڑے پلیٹ فارم پر اتنی اچھی کارکردگی دکھائی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.