X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا ورلڈ کپ فائنل میچ پر انوکھا تبصرہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ کو ورلڈکپ کی تاریخ کا اب تک کا بہترین فائنل قرار دیدیا۔

گزشتہ روز لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں شکست دیکر پہلی بار کرکٹ کا چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

انگلینڈ کی شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ انہوں نے ورلڈ کپ کا ایسا فائنل کبھی نہیں دیکھا، میچ کے دوران کبھی انگلینڈ تو کبھی نیوزی لینڈ فیورٹ لگا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ دونوں ٹیموں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، فائنل کرکٹ کے لیے یہ بہترین میچ تھا۔ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے بہترین کھیلا۔ سابق کپتان مصباح الحق نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے سنسنی خیز فائنل میں فاتح ٹیم انگلینڈ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اصل چیمپیئن بین اسٹوکس ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.