X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کیوی کپتان کی پرفارمنس مہیلا کی نیندیں اڑا گئی

کیوی کپتان کین ولیمسن نے بطور کپتان ایک ورلڈ کپ ایڈیشن میں 578 رنز جوڑ کر مہیلا جے وردنے کا 12سال پرانا ریکارڈ توڑدیا۔

انگلینڈ کیخلاف فائنل میں 30 رنز بناکر میدان بدر ہونے والے ولیمسن نے حالیہ ایونٹ میں ویسٹ انڈیزکیخلاف 148 کی بھرپور اننگز کھیلی جبکہ جنوبی افریقہ کیخلاف 106 ناقابل شکست بھی نمایاں رہے تھے، افغانستان کیخلاف ولیمسن نے 79 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، بھارت کیخلاف انھوں نے 67 کی اننگز کھیلی، رکی پونٹنگ بطور کپتان 2007 کے ایڈیشن میں 539 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ورلڈ کپ کے کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ 673 رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ سابق بھارتی اسٹار سچن ٹنڈولکر کے قبضے میں ہے، جو انھوں نے 2003 میں قائم کیا تھا، ان کے بعد آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن کا نام آتا ہے، انھوں نے 2007 میں 659رنز جوڑے ہیں۔

یادرہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا گیا فائنل میچ برابر ہونے کے باعث سپر اوور پر پہنچ گیا تھا جس میں دونوں ٹیموں کے مابین ایک بار پھر میچ برابر ہوگیا جس پر میچ میں زیادہ باؤنڈریاں لگانے پر انگلینڈ کو عالمی چیمپیئن قرار دے دیا گیا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.