X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بڑا قدم اٹھا لیا، شکیب الحسن کو ٹیم سے باہر کر دیا، وجہ جان کے آپ بھی حیران رہ جائیں گے

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے سری لنکا کیخلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کیلئے شکیب الحسن کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے البتہ کپتان مشرفی مرتضیٰ سیریز کھیلیں گے۔

ذرائع کے مطابق بائیں ہاتھ کے سپنر تیج الاسلام اور ٹاپ آرڈر بلے باز انعام الحق کو ٹیم میں واپس طلب کر لیا گیا ہے جبکہ ورلڈکپ سکواڈ میں شامل ابو جید بھی اس سیریز کیلئے ٹیم میں نہیں ہوں گے۔

بی سی بی کے چیف سلیکٹر منہاج العابدین کا کہنا ہے کہ چونکہ ورلڈکپ کا باب ختم ہو گیا ہے اور ہم نیا سیزن شروع کرنے جا رہے ہیں اس لئے یہ سیریز ہمارے لئے خاصی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ورلڈکپ سکواڈ میں زیادہ تبدیلی نہیں کی۔ جیسا کہ شکیب الحسن اور لٹن داس دستیاب نہیں ہیں تو ان کی جگہ دو کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور ایک کھلاڑی کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.