تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ہونے والی اوور تھرو معمہ بن گئی اور اس کی وجہ سے دنیائے کرکٹ میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔ ایمپائر کی جانب سے انگلینڈ کو آخری اوور میں چھ اسکور دیے گئے جس کے باعث نیوزی لینڈ میچ نہ جیت سکا اور میگا ایونٹ کا فائنل میچ ٹائی ہو گیا۔
اس موقع پر انگلینڈ کو جیت کے لیے نو رنز درکار تھے جبکہ ان کے پاس صرف چار گیندیں ہی تھیں۔سٹوکس نے ٹرینٹ بولٹ کی گیند کو باو¿نڈری کے پار بھیجنے کی کوشش کی مگر مارٹن گپٹل نے گیند کو روک لیا۔بین اسٹوکس نے بھاگ کر دو رنز لینے کی کوشش کی اور گپٹل نے اسٹوکس کو براہ راست ہٹ پر رن آوٹ کرنے کے لیے تھرو کی۔ اسٹوکس نے رن آو¿ٹ سے بچنے کے لیے چھلانگ لگادی اور گیند ان کے بلے سے لگ کے باونڈری سے باہر چلی گئی۔ آن فیلڈ امپائر نے انگلینڈ کو چھ رنز دے دیے جس کے بعد دو آو¿ٹ ہونے کے باوجود بھی میچ ٹائی ہو گیا۔
اس حوالے سے آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے سابق آسٹریلوی امپائر سائمن ٹافل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کو پانچ رنز ملنے چاہئے تھے چھ نہیں، میدان میں موجود امپائر سے بہت بڑی غلطی سرزد ہوئی ہے۔