X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ورلڈکپ ختم ۔۔۔ انعامات کی برسات ابھی تک جاری

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ انگلینڈ کی جیت کیساتھ ختم ہو گیا ہے لیکن ورلڈکپ میں شریک ٹیموں کو مختلف انعامات سے نوازا جا رہا ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ انگلینڈ نے جیتا اور اب تمام ٹیموں کی نظریں 2020 میں شیڈول ورلڈٹی 20 پر ہیں۔ انگلینڈ کو ورلڈکپ کی ٹرافی کیساتھ 42 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی انعامی رقم بھی ملی تاہم ایونٹ میں شریک دیگر ٹیموں کو کتنی انعامی رقم دی گئی؟ تفصیلات منظرعام پرآ گئی ہیں۔

 پوائنٹس ٹیبل پر 10ویں پوزیشن حاصل کرنے والی افغانستان کرکٹ ٹیم کو ایک لاکھ ڈالر ملے جبکہ 9 ویں نمبر پر رہنے والی ویسٹ انڈیز ٹیم کو ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر اور آٹھویں نمبر پر رہنے والی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو دولاکھ 20 ہزار ڈالر ملے۔

ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کرنے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم کو دو لاکھ 20 ہزار ڈالر ملے اور چھٹے نمبر پر رہنے والی سری لنکن ٹیم کو بھی دو لاکھ 20 ہزار ڈالر ملے جبکہ پانچویں نمبر پر رہنے والی پاکستانی ٹیم کو 3 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملی۔ چوتھے نمبر پر آنے والی آسٹریلین ٹیم کو 10 لاکھ 80 ہزار ڈالر اور تیسرے نمبر پر آنے والی بھارتی ٹیم کو بھی 10 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی نیوزی لینڈ کو 22 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملی۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.