X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آئی سی سی کی جانب سے پی سی بی کو ملا محنت کا ثمر

آئی سی سی سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 6.5 ملین ڈالرز کی پہلی قسط موصول ہوگئی۔

 پی سی بی کو مجموعی طور پر 11.5 ملین ڈالرز ملنے ہیں، جس میں سے 6.5 ملین ڈالرز پی سی بی کے اکاؤنٹ میں جمع ہوچکے ہیں۔

پہلی قسط جنوری میں کرکٹ بورڈ کو ملنی تھی، جو کہ 2017 اور 2018 کے آڈٹ اکاؤنٹس کی منظوری میں تاخیر کی وجہ سے معاملہ التوا کا شکار ہوا۔

چند ہفتے قبل لاہور میں پی سی بی کے گورنر بورڈ ممبران کی منظوری کے بعد اکاؤنٹس کی رپورٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بجھوائی تھی، جس کے بعد انہوں نے پہلی قسط جاری کردی ہے۔

آئی سی سی ہر سال ممبر سے سالانہ پرافٹ ریونیو شیئر کرتی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے دوسری قسط بھی جلد ازجلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.