X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ڈیوڈ وارنر کا پاکستان کیخلاف سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان

آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کیخلاف سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ وہ اگلے سال سڈنی میں الوداعی میچ کے ساتھ اپنے ٹیسٹ کیریئر کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔

آسٹریلوی اوپننگ بلے باز نے کہا کہ آئندہ سال جنوری میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز آخری سیریز ہو گی۔

وارنر نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں 2024 کے T20 ورلڈ کپ تک آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ کھیلتے رہوں گا۔

خیال رہے کہ وارنر 2011 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے کے بعد سے آسٹریلیا کی ٹیم کے اہم کردار رہے ہیں۔ لیکن بائیں ہاتھ کے اوپنر نے اپنی پچھلی 32 اننگز میں ایک سنچری اور انگلینڈ میں معمولی ریکارڈ کے ساتھ ڈبلیو ٹی سی فائنل اور اس کے بعد ایشز تک رسائی حاصل کی۔

انگلینڈ میں 2-2 سے برابر ہونے والی ایشز سیریز کے دوران، ان کی اوسط 10 سے کم تھی اور 7 بار تیز گیند باز سٹورٹ براڈ کا شکار ہوئے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.