X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

گال ٹیسٹ: دوسرا دن ختم، پاکستان کے 5 وکٹوں پر 221 رنز

گال میں کھیلے جارہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا۔ پاکستان کے آغا سلمان اور سعود شکیل ڈٹ گئے، دونوں بالترتیب 61 اور 69 رنز کے ساتھ تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کریں گے۔

پاکستان کے بیٹرز آغا سلمان اور سعود شکیل نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ دونوں بیٹرز نے پاکستان کی لڑ کھڑاتی بیٹنگ لائن کو سنبھال لیا۔

بارش کے باعث میچ روکا گیا جس کے ساتھ ہی دن کے اختتام کا بھی اعلان کردیا گیا۔ کھیل کے اختتام تک قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنالیے تھے۔

واضح رہے کہ ایک وقت پر پاکستان کی آدھی ٹیم 101 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔

عبداللّٰہ شفیق 19، امام الحق 1، شان مسعود 39، کپتان بابر اعظم 13 اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پہلا روز

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف گال ٹیسٹ میچ میں کھانے کے وقفے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنالیے۔

گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم اوپنر نیشان مدھشکا 6 کے مجموعی اسکور پر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 29، کوشل مینڈس 12 جبکہ دنیش چندیمل ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سابق کپتان اینجیلو میتھیوز اور دھننجایا ڈی سلوا نے 131 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا تاہم میتھیوز 64 رنز بناکر ابرار احمد کا شکار بنے ۔

سری لنکا نے مجموعی طور پر پہلے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے جبکہ بارش کے باعث کھیل بھی روکا گیا۔

پاکستان کی جانب سے ابتدائی تینوں وکٹیں ایک سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.