X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی کی واپسی

رواں برس بھارت میں شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، کین ولیمسن کی واپسی ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت تجربہ کار کھلاڑی کین ولیمسن کریں گے جبکہ ٹوم لیتھم ورلڈ کپ میں کیوی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

سینئر پلیئر ٹم ساؤتھی چوتھی کو مرتبہ ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

لوکی فرگوسن، جمی نیشم، مچل سینٹنر اور اش سودھی بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں ڈیرل مچل، مارک چیپمین، ڈیون کونوے اور گلین فلپس پہلی بار ون ڈے ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

https://twitter.com/BLACKCAPS/status/1700995898913013779?ref_src=twsrc%5Etfw

نیوزی لینڈ کی جانب سے رچن روندرا اور ول ینگ کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، دونوں کھلاڑی پہلی مرتبہ کسی بھی فارمیٹ کے ورلڈ کپ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.