X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ایشیا کپ: پاک سری لنکا میچ میں بارش کا کتنے فیصد امکان ہے؟

پاکستان کی میزبانی میں سری لنکا میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل کا بڑا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیاکپ کا سپر فور مقابلہ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرگیا ہے تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں بارش کے امکانات ہیں۔

کولمبو میں 14 سمتبر کو شیڈول پاک سری لنکا مقابلے میں بارش کے 86 فیصد امکانات ہیں، پاکستان کو ایونٹ کے فائنل میں رسائی کیلئے آئی لینڈرز کے خلاف لازمی فتح درکار ہے۔

بھارت گزشتہ روز سری لنکا کو اہم معرکے میں شکست دیکر ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ سری لنکا اور پاکستان جمعرات کو اہم معرکے میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ: بارش ہونے کی صورت میں کونسی ٹیم بھارت کے ساتھ فائنل کھیلے گی؟

بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم ایشیاکپ میں پوائنٹس ٹیبل پر 2 پوائنٹس کے باوجود تیسری پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ اسکا نیٹ ریٹ بھی منفی 1.892 ہوگیا ہے جبکہ بھارت دو میچوں میں 4 پوائنٹس کے ساتھ 2.690 نیٹ ریٹ کے ساتھ ٹاپ پر موجود ہے۔

اسی طرح میزبان سری لنکا دوسری پوزیش پر موجود ہے، آئی لینڈرز نے بنگال ٹائیگرز کو سپر فور مرحلے میں شکست دیکر ایونٹ سے باہر کیا جبکہ بھارت کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تاہم انکا نیٹ ریٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.