کھیلوں کی خبریں

قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر ایشیا کپ سے باہر ہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔ نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو ایشیا کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کا بھارت کے خلاف میچ میں دایاں کندھا انجری کا شکار ہوا تھا، نسیم شاہ کو میڈیکل پینل نے ورلڈ کپ سے قبل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارتی اننگز کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے یہی وجہ تھی کہ وہ پاکستان کی اننگز میں بیٹنگ کرنے بھی نہیں آئے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ نے فاسٹ بولرزحارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجری کے پیشِ نظر فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اور زمان خان کو بیک اپ بولر کے لیے طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ: بارش ہونے کی صورت میں کونسی ٹیم بھارت کے ساتھ فائنل کھیلے گی؟

پاکستان نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں کل سری لنکا کا مقابلہ کرنا ہے، اگر پاکستان ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی تو وہ 17 ستمبر کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی۔

Related Articles

Back to top button