X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ورلڈ کپ 2023: کیون پیٹرسن نے ایونٹ کیلئے فیورٹ چار ٹیموں کے نام بتا دیے

سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 جیتنے کے لیے اپنی موسٹ فیورٹ ٹیموں کے نام بتا دیے ہیں۔

کیون پیٹرسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرورلڈ کپ کی بہترین ٹیموں کے نام شیئر کر دیئے، جس میں پاکستان ٹیم بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو میدان میں ان کی قابلیت ایک ایسی ٹیم بناتی ہے جسے کسی طور بھی کم نہیں سمجھا جا سکتا اوریہ دوسری ٹیموں کو مشکلات میں ڈالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

سابق کرکٹر نے بھارتی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کی وجہ سے فیورٹ قرار دیا ہے جبکہ انگلش ٹیم اپنی شاندار پرفارمنس کے بعد بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کرنے والی جنوبی افریقہ بھی ورلڈ کپ کی مضبوط ٹیم ہے، پروٹیز ٹیم میں ہینرک کلاسن سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔

انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے مزید کہا ہے کہ آسٹریلیا بھی ورلڈ کپ کیلئے مضبوط امیدوار ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.