X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آئی سی سی ورلڈکپ: جاوید میانداد کا قومی ٹیم کو اہم مشورہ

رواں برس بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنے پاکستان ٹیم کو پڑوسی ملک جانا ہے جس کے لیے لیجنڈری جاوید میانداد نے اہم مشورے دیے ہیں۔

ایشیا کپ میں بدترین ناکامی سے دوچار پاکستان کرکٹ ٹیم جہاں اس وقت شائقین کرکٹ کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں ہے وہیں سابق کرکٹرز ٹیم کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قومی ٹیم نے آئندہ ماہ پڑوسی ملک بھارت میں ہونے والے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ورلڈ کپ کا معرکہ سر کرنے کے لیے جانا ہے۔ ایسے میں لیجنڈری جاوید میاں داد نے ٹیم کو اہم مشورے دیے ہیں۔

جاوید میاں داد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ بھارت میں ہو یا کہیں اور کرکٹ تو بدل نہیں جائے گی۔ پاکستان ٹیم نے بھارت میں میں بھی وہی کرکٹ کھیلنی ہے جو دنیا میں کہیں اور کھیلتے ہیں، بس ٹیم پریکٹس میں ممکنہ مقابلے کے حساب سے تیاری کرے۔

لیجنڈری بلے باز نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا کیونکہ ہماری ٹیم ایسی نہیں ہے جس طرح آج وہ دکھائی دے رہی ہے۔ بیٹرز کے نمبر غیر ضروری طور پر تبدیل نہ کیے جائیں اورہر بلے باز کو پتہ ہو کہ اس نے کس فاسٹ بولر یا اسپنر کا سامنا کرنا ہے تاکہ وہ اسی حوالے سے اپنی حکمت عملی بنائے۔

جاوید میانداد نے بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے کہا کہ فیصلہ سازی کی مہارت تجربے کے ساتھ آتی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.