X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی کی ورلڈ کپ میں شمو لیت سرجری رپورٹ سے مشروط

نیوزی لینڈ کرکٹ نے حال ہی میں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کر دی۔

نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق ٹم ساؤتھی کا انگوٹھا ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میچ میں فریکچر ہو گیا تھا۔ اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹم ساؤتھی کے انگوٹھے کی جمعرات کو سرجری ہو گی، ان کی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ آئندہ ہفتے سرجری کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ اُمید ہے کہ سرجری کامیاب ہو گی اور وہ جلد صحت یاب ہوں گے، ٹم ساؤتھی کے دائیں انگوٹھے میں پن یا پیچ لگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ ٹم ساؤتھی واپسی پر کس حد تک درد برداشت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کا ورلڈ کپ میں پہلا میچ 5 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف ہے۔ نیوزی لینڈ کے وارم اپ میچز پاکستان (29 ستمبر) اور جنوبی افریقا (2 اکتوبر) کے خلاف شیڈول ہیں۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.