X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کیا قومی ٹیم کے کھلاڑیوں میں لڑائی ہوئی تھی؟ محمد رضوان کا پیغام بھی سامنے آگیا

محمد رضوان نے ڈریسنگ روم میں مبینہ لڑائی کی افواہوں کو زائل کرنے کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں تمام کھلاڑی گراؤنڈ کے اندر گول دائرے میں ایک دوسرے کے کاندھوں میں ہاتھ ڈال کر کھڑے ہیں اور عقب میں قومی پرچم لہراتا نظر آ رہا ہے۔

محمد رضوان نے اپنی پوسٹ میں مشہور ملی نغمے ’’اس پر چم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، ہم ایک ہیں‘‘ کے اشعار لکھے جس کے ذریعے کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کرکے یکجہتی کا پیغام دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم میٹنگ کے دوران کھلاڑیوں کے مابین گرما گرمی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ کپتان بابراعظم نے سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جس کے جواب میں شاہین آفریدی انکی حمایت میں بول پڑے تھے۔ دونوں کے درمیان مبینہ توں تکرار ہوئی جس پر رضوان نے صلح صفائی کرائی تھی۔

قبل ازیں گزشتہ روز شاہین آفریدی نے بھی سوشل میڈیا پر بابراعظم کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی جس نے دونوں کے درمیان اختلافات کی قیاس آرائیوں کو ختم کردیا تھا۔

بابراعظم نے منگل کو کراچی میں شاہین آفریدی کی بارات میں بھی شرکت کی تھی اور اس موقع پر دونوں قومی کرکٹرز ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.