X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

شاہین آفریدی کے ولیمے کی پروقار تقریب، قومی کرکٹرز سمیت دیگر اہم شخصیات کی شرکت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ولیمے کی پروقار تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں کپتان بابراعظم، شاداب خان، امام الحق، حارث رؤف، بابر اعظم، نسیم شاہ، فخرزمان، محمد رضوان، اولمپئن ارشد ندیم، رمیز راجہ سمیت سماجی اور کرکٹ سے وابستہ شخصیات شریک ہوئیں۔

 ولیمے میں شاہین آفریدی نے کالے رنگ کا سوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔ انہوں نے سجائے گئے ہال میں شاندار انٹری دی۔ دولہا دلہن کے لیے خصوصی اسٹیج تیار کیا گیا تھا۔

تقریب میں 800 سے زائد مہمانوں کے لیے تیاریاں کی گئی تھیں۔ شاہین شاہ آفریدی کی شادی 19 ستمبر کو شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی سے کراچی میں ہوئی تھی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.