ورلڈکپ روانگی سے قبل بابراعظم نے اپنے فینز سے کون سی درخواست کی؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم پاکستان ٹیم کے فینز سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی درخواست کرتے ہیں۔
بابراعظم کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ فینز کی سپورٹ اور محبت کا سلسلہ جاری رہے گا، یہ سپورٹ اور محبت آپ فینز پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے دبئی پہنچ چکی ہے، قومی ٹیم شام 4 بجے بھارتی شہر حیدرآباد دکن روانہ ہو گی۔
پاکستانی ٹیم بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے پہنچے گی۔
گرین شرٹس میگا ایونٹ سے قبل 2 وارم اپ میچز میں حصہ لے گی، پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی، دونوں میچز حیدر آباد میں ہوں گے۔
ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا یعنی پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔