X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ورلڈ کپ: بھارت پہنچتے ہی بابر، شاہین اور رضوان کے پیغام جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے بھارت پہنچ کر پیغام جاری کیا ہے۔

ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کل بھارت پہنچی تھی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بابر اعظم نے لکھا کہ بھارتی شہر حیدر آباد میں ملنے والی محبت اور سپورٹ سے متاثر ہوا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے لکھا ہے کہ بھارت میں اب تک ہمارا بہترین استقبال ہوا۔ علاوہ ازیں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہر چیز بہت اچھی رہی، بھارت میں اگلے ڈیڑھ ماہ کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم جمعے کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.