کھیلوں کی خبریں

بھارتی حیدرآباد میں پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے کھانے کا مینیو سامنے آ گیا

آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران بھارتی شہر حیدر آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کے لیے کھانے کا مینیو سامنے آ گیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی اسکواڈ سمیت تمام ٹیموں کے لیے بیف دستیاب نہیں ہو گا۔ پاکستان ٹیم کے کھانے کے مینیو میں چانپیں، مٹن کڑاہی، بٹر چکن، گرلڈ فش، حیدر آباد کی مشہور بریانی شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر پروٹین والے کھانے میں مٹن، چکن، اور مچھلی شامل ہو گی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم نے اسٹیڈیم منتظمین سے باسمتی چاول، بولو گنیز ساس کے ساتھ اسپیگیٹیز اور سبزی پلاؤ کی فرمائش کی ہے جبکہ پاکستان ٹیم کے چیٹ میل میں حیدر آبادی بریانی شامل ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم حیدر آباد میں تقریباً 2 ہفتے تک قیام کرے گی۔  یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل وارم اپ میچ حیدر آباد میں شیڈول ہے

Related Articles

Back to top button