کھیلوں کی خبریں

قومی ٹیم کی نیدرلینڈز کیخلاف جلد وکٹیں گنوانے پر سوشل میڈیا میں میمز کی برسات

نیدرلینڈز کیخلاف ورلڈکپ کے پہلے میچ میں ابتدائی 3 وکٹیں جلد گرنے کے بعد سوشل میڈیا پر بابر الیون پر میمز کی برسات ہوگئی۔

حیدر آباد کے راجیوگاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم اوپنر کے فخر زمان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 12 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان بابراعظم 15 گیندوں محض 5 رنز بناکر ایک بار پھر آف اسپنر کا شکار بنے جبکہ امام الحق 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اوپنر فخر زمان، کپتان بابراعظم اور امام الحق کی کمزور حریف نیدرلینڈز کے خلاف جلد آؤٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر صارفین نے خوب تنقید کی جبکہ مزاحیہ میمز بھی شیئر کیں جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button