بھارتی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ورلڈکپ کے پہلے میچ سے قبل ہی بڑا دھچکا لگ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو اپنا پہلا مقبلہ آسٹریلیا سے کھیلنا ہے تاہم اس سے قبل اوپنر شبمن گِل بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت کے اسٹار اوپنر شبمن گِل کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے باعث انکی آسٹریلیا کے خلاف پہلے میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 8 اکتوبر کو چنئی میں شیڈول ہے۔
قبل ازیں ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئین انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔