X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ورلڈکپ:بنگلادیش کا ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرمشالا کے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ میں افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللّٰہ شاہدی جبکہ بنگلادیش ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کر رہے ہیں۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شکیب الحسن نے کہا کہ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے۔ اس موقع پر حشمت اللّٰہ شاہدی نے کہا کہ ہم بھارت میں پُرجوش ہیں، آئی پی ایل کھیلنے کا ہمیں اس میچ میں بہت فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک طرح سے ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.