X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ورلڈکپ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے مہدی حسن میراز اور شکیب الحسن کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت افغانستان کو بآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی، اور 157 رنز کا ہدف 35ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

قبل ازیں، افغانستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، اور پوری ٹیم صرف 156 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گی تھی، رحمٰن اللہ گرباز نے سب سے زیادہ 47 رنز اسکور کیے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسین 59 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ مہدی حسن میراز نے آل راؤنڈ کاکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 57 رنز بنانے کے ساتھ افغانستان کے 3 بیٹرز کو بھی آؤٹ کیا، انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ کیا گیا۔

دھرماشالا میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان کے اوپنرز رحمٰن اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے 47 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، تاہم شکیب الحسن نے پارٹنرشپ کا خاتمہ کرتے ہوئے زردان کو 22 رنز پر چلتا کیا۔

رحمٰن اللہ گرباز کا ساتھ دینے رحمت شاہ کریز پر پہنچے، جنہوں نے 15 اوور کے اختتام تک ٹیم کے اسکور کو 83 رنز تک پہنچایا، تاہم رحمت شاہ 18 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھے، اور شیکب الحسن کا دوسرا شکار بنے۔

کپتان حشمت اللہ شاہدی چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے کے لیے میدان میں اترے، افغانستان نے 20 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنالیے، اس موقع پر رحمٰن اللہ گرباز ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بیٹنگ کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے حشمت اللہ کو 18 رنز پر چلتا کیا، اس کے بعد اگلے ہی اوور میں افغانستان کی چوتھی وکٹ بھی گر گئی، جب مستفیض الرحمٰن نے سیٹ بیٹر گرباز کا کام تمام کیا، وہ 47 رنز بنا کر تنزید حسن کو کیچ دے بیٹھے۔

شکیب الحسن نے اچھی باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نجیب اللہ زردان کو بولڈ کر دیا، وہ صرف پانچ رنز بنا سکے۔

اگلے ہی اوور کی آخری گیند پر تسکین احمد نے افغان آل راؤنڈر محمد نبی کو بھی پویلین کی راہ دکھائی، وہ 6 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، 34ویں ااور میں مہدی حسن میراز نے 9 رنز بنانے والے راشد خان کو چلتا کیا، اگلے ہی اوور میں شرف السلام نے عظمت اللہ کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ 22 رنز بنا سکے۔

36 اوور میں افغانستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے، اس کے بعد آنے والے بلے باز ٹیم کے مجموعی اسکور میں کوئی اضافہ نہ کرسکے۔

اس کے بعد مجیب الرحمٰن بھی ایک رنز بنا کر مہدی حسن میراز کا شکار بنے، 38ویں اوور نے شرف السلام نے نوین الحق کو صفر پر پویلین کی راہ دکھائی، اس طرح افغانستان کی پوری ٹیم 156 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے 8 اوورز میں 30 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مہدی حسن میراز نے 25 رنز کے عوض اتنے ہی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جبکہ شرف السلام نے 2 اور مستفیض الرحمٰن اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کرنے تنزید حسن اور لٹن داس میدان میں اترے، اور ابتدائی اوور میں 5 رنز حاصل کیے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم کو پہلا نقصان 19 رنز پر اٹھانا پڑا، جب فضل الحق فاروقی کی گیند پر تنزید حسن کو نجیب اللہ زردان نے رن آؤٹ کیا، انہوں نے اپنے اگلے اوور میں لٹن داس کو پویلین کی راہ دکھائی، جو 18 گیندوں پر 13 رنز بنا سکے، جب دوسری وکٹ گری تو بنگلہ دیش کا اسکور 27 رنز تھا۔

اس کے بعد نجم الحسین شانتو اور مہدی حسن میراز نے بیٹنگ کو سنبھال لیا، اور 18 اوور کے اختتام تک اسکور کو 84 رنز تک پہنچادیا، اس موقع پر نجم الحسین 22 اور مہدی حسن 39 رنز پر کریز پر موجود تھے۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.