ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دے دی
جنوبی افریقا کے 428 کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 45ویں اوور میں آل آوٹ ہوگئے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز بنائے، جس میں رسی وین ڈر ڈسن اور ایڈین مارکرم شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔ تنیوں بیٹرز نے بالترتیب 100، 108 اور 106 رنز کی اننگز کھیلیں۔
سری لنکا نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
آج کھیلے گئے ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔
بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرمشالا کے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 156 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، افغان ٹیم کے تمام کھلاڑی 37.2 اوورز بیٹنگ کر سکے تھے۔
افغانستان کے رحمان اللّٰہ گرباز 47 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے جبکہ بنگلادیش کی جانب سے شکیب الحسن اور مہدی حسن نے 3، 3 وکٹیں لیں۔
بعدازاں بنگلادیش کی ٹیم نے 157 رنز کا ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر 34.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔
بنگلادیشی بیٹر نجم الحسین نے 59 اور مہدی حسن نے 57 رنز بنائے۔