ورلڈکپ 2023: ڈیوڈ وارنر نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا
اتوار کو چنئی میں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے ورلڈکپ میچ میں آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ورلڈکپ میں ایک ہزار رنز پورے کیے۔
انہوں نے یہ کارنامہ ورلڈکپ کی 19 ویں اننگز میں پورا کیا جس کے بعد وہ ورلڈکپ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔
اس سے قبل ورلڈکپ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے یہ کارنامہ 20 ورلڈکپ اننگز میں سر انجام دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ: اگلے میچ سے قبل نیوزی لینڈ کیلئے ایک اور بری خبر
اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی ورلڈکپ کی 20 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔
ویسٹ انڈیز کے ویوون ریچرڈز اور بھارت کے سارو گنگولی نے 21، 21 ورلڈکپ اننگز میں ایک ہزار رنز بنائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم نے شاہین کی بولنگ اسپیڈ میں کمی کی وجہ بتادی
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہی ہے، جنہوں نے 45 میچز میں 2 ہزار 278 رنز اسکور کیے تھے۔