کھیلوں کی خبریں

ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کا نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 323 رنز کا ہدف

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدر لینڈز کو جیت کے لیے323رنز کا ہدف دے دیا۔

نیدرلینڈز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ حیدر آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ نے اپنے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیدرلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کیوی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ نیدر لینڈز شکست کی وجہ سے آٹھویں نمبر پر ہے۔

Related Articles

Back to top button