X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ریڈمی نے 108 میگا پکسل کیمرے والا سستا فون متعارف کر دیا

چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی ’شیاؤمی‘ نے اپنے معروف برانڈ ’ریڈمی‘ کے ’نوٹ 13 پرو‘ کو متعارف کرادیا، جسے کیمرا اور بیٹری کے باعث قیمت کے حوالے سے مناسب قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے ’ریڈمی‘ سیریز کے پرو نوٹ نئے فون سے دو ماہ قبل ستمبر میں بھی ’نوٹ‘ سیریز کے دو بجٹ فون متعارف کرائے تھے۔

کمپنی نے دو ہفتے قبل بھی ’ریڈمی‘ کا سستا فون متعارف کرایا تھا اور اب شیاؤمی نے ’نوٹ 13 پرو‘ کو بھی پیش کردیا۔

’نوٹ 13 پرو‘ کو 7۔6 انچ اسکرین جب کہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ایک ہی ماڈیول میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 108 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا ہے لیکن کیمروں میں سام سنگ کے لینسز کا استعمال کیا گیا ہے۔

اسی طرح ’نوٹ 13 پرو‘ کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل ایچ ڈی آر ٹیکنالوجی سے لیس کیمرا دیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے لینسز بھی اپگریڈ کردیے گئے ہیں۔

ریڈمی کے نوٹ 13 پرو میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری جب کہ 33 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے، فون میں میڈیا ٹیک ہیلو 6080 کی چپ دی گئی ہے۔

فون میں فنگرپرنٹ سینسر دیے جانے کے علاوہ دیگر سیکیورٹی فیچر بھی دیے گئے ہیں جب کہ اسے تین مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔

’نوٹ 13 پرو‘ کو کمپنی نے ابتدائی طور پر صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی متعارف کرادیا جائے گا۔

کمپنی نے فون کی پاکستانی قیمت 62 ہزار روپے تک رکھی ہے،تاہم امکان ہے کہ اسے پاکستان میں پیش کیے جانے کے وقت اس کی قیمت کم کردی جائے گی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.