ٹیکنالوجی کی خبریں

فیس بک اور انسٹاگرام پر نیا فیچر متعارف، صارفین اب لکھ کر ویڈیو بناسکیں گے

اب فیس بک اور انسٹاگرام پر نیا فیچر متعارف کروایا گیا جس کی مدد سے صارفین اب لکھ کر ویڈیو بناسکیں گے۔

میٹا کی جانب سے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں جن کا مقصد دیگر ایپس کے مقابلے میں اپنی سبقت کو برقرار رکھنا اور صارفین کو سہولیات پہنچانا ہوتا ہے۔

میٹا نے 2 نئے جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز متعارف کرائے ہیں۔ ان ٹولز کی مدد سے صارفین تحریری ہدایات کے ذریعے تصاویر یا ویڈیوز تیار کر سکیں گے۔

ایمو ویڈیو اور ایمو ایڈٹ نامی ان ٹولز کا اعلان میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کی جانب سے کیا گیا۔
یہ دونوں ٹولز فیس بک اور انسٹاگرام میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

بعد ازاں کمپنی کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا کہ ایمو ویڈیو کے ذریعے ٹیکسٹ کے ذریعے ویڈیو تیار کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

بیان کے مطابق یہ ٹول ایمو ماڈل پر مبنی ہےجس سے صارف ٹیکسٹ، فوٹو یا دونوں کے ذریعے اپنی پسند کا مواد تیار کرسکیں گے۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ ٹول 2 طریقوں سے کام کرے گا، ایک طریقے سے ٹیکسٹ پروموٹ کے ذریعے تصاویر تیار ہوں گی اور پھر ان تصاویر اور ٹیکسٹ سے ویڈیو تیار ہوسکے گی۔

دوسرا ٹول ایمو ایڈٹ تصاویر کی ایڈیٹنگ کے لیے استعمال ہوگا، جس کے ذریعے بیک گراؤنڈ، کلر اور دیگر چیزوں کو ہٹانا یا شامل کرنا ممکن ہوگا۔

Related Articles

Back to top button