میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے محققین نے کیلوٹس (Calotes) کو نئی نسل اس وقت قرار دیا جب انہوں نے محسوس کیا کہ 2009 سے 2022 تک مطالعات کے دوران جمع کیے گئے چھپکلیوں کے نمونے دراصل یہی چھپکلی کی نئی نوع ہے۔
محققین کی ٹیم کے ایک رکن یوانگ ہونگ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 2009 سے 2022 تک ہم نے جنوبی چین میں کئی فیلڈ سروے کیے اور کیلوٹس ورسیکلر نسل کی چھپکلیوں کے متعدد نمونے اکٹھے کیے۔ تاہم بعد میں ہم کو پتہ چلا کہ جنوبی چین اور شمالی ویتنام میں جن نمونوں کو ہم نے کیلوٹس ورسیکلر سمجھا تھا وہ دراصل ایک نئی نسل ہے۔
یوانگ ہونگ نے اس چھپکلی کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کیلوٹس تقریباً 3 انچ لمبی ہے اور یہ جنوبی چین اور شمالی ویتنام میں ٹراپیکل جنگلات میں پائی جاتی ہے۔
مزید برآں یہ جنگل کے کنارے پر سرگرم رہتی ہے اور جب اسے خطرہ ہوتا ہے تو یہ جھاڑیوں میں گھس جاتی ہے یا چھپنے کے لیے درختوں کے تنوں پر چڑھ جاتی ہے۔ جبکہ رات کے وقت یہ جھاڑیوں کی شاخوں پر لیٹ کر سوتی ہے۔